The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حافظ آباد،پولیس کی بروقت کارروائی، فیصل آبادسے چوری کی گئی کار برآمد کرلی

22

اتوار اکتوبر
18:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیصل آبادسے چوری کی گئی کار برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک سیاہ رنگ کی کرولا کار نمبری FDA-777، ماڈل 2010 فیصل آباد کی حدود سے چوری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کی ہدایت پرتمام تھانہ جات کی پیٹرولنگ گاڑیوں کو الرٹ کر دیا گیا اور مذکورہ کار کی ناکہ بندی کروا دی گئی ، سخت چیکنگ کے باعث نامعلوم ملزمان کار کوسٹی پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں پولیس کی جانب سے کار کو اپنے قبضے میں لے لیا گیا۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مذکورہ کاررضوان احمد نامی شخص کی ہے جو کہ علاقہ تھانہ بٹالہ فیصل آبادسے چوری ہوئی تھی۔ تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں پولیس نے برآمد شدہ کار کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More