The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حاجی حنیف طیب کی وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی سے ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

10

منگل ستمبر
17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر محنت وافرادی قوت وسمندرپارپاکستانیزڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انورسے ملاقات کی اوریونیورسٹی کے اُمورپرتبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاوید انورنے کہاکہ میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا بہت پرانا بندہ ہوں ،میں روزیہاں سے یونیورسٹی آنے کیلئے گزرتا ہوں تو آپ کے ادارے کو دیکھ کر آپ کیلئے دعاکرتا ہوں اوریہ سوچتا ہوں کہ کراچی سمیت پورے پاکستان سے بہت سے لوگ وزیر بنیں لیکن عوام الناس کیلئے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے کسی دکھی انسانیت کیلئے آسانیاں پید اہوں اوروہ صدقہ جاریہ کا سبب ہوں۔

المصطفیٰ پورے پاکستان میں رنگ ونسل سے بالاترہوکر اپنی خدمات انجام دے رہاہے ۔میں ان شاء اللہ بہت جلد المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا دورہ کروں گا اورمیری تمام تر دعائیں اورہمدردیاں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ ہیں۔اس موقع پرڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب چانسلر جاوید انورکی خدمت میں ’’خزینہ درودشریف‘‘ نام کی کتاب پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More