The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ج* نامور خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

8

اتوار ستمبر
21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) نامور خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔قریبی رفقا کا بتانا ہے کہ علامہ ضمیر اختر نقوی کو رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ضمیر نقوی کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کی گی اور ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب شہدائے کربلا امام بارگاہ کیر العمل انچولی سوسائٹی میں ادا کی گی۔ علامہ ضمیر اختر نقوی کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گی۔

(جاری ہے)

علامہ ضمیر اختر نقوی بھارتی شہر لکھنو میں پیدا ہوئے، وہ ایک خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے۔ضمیر اختر نقوی نے شاعری، مرثیہ نگاری سمیت درجنوں کتابیں لکھیں، انہوں نے شہزاد قاسم ابن حسن پر دو جلدوں پر مشتمل سوانح تحریر کی۔ علامہ ضمیر اختر نقوی کی تصنیف معراج خطابت پانچجلدوں پر مشتمل ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بھی علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More