The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ج* قومی انگریزی اخبار میں حقائق مسخ کر کے پیش کیے گئے :گڈزٹرانسپورٹرز

11

اتوار اکتوبر
23:05

ٴ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قومی انگریزی اخبار میں حقائق مسخ کر کے پیش کیے گئے، یہ تاثر دینے کی کوشش کہ ٹرانسپورٹرز اوورلوڈنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے حقیقت کے بالکل برعکس ہے، چند مفاد پرست مل مالکان اور صنعتکار ایکسل لوڈ لمٹ قانون کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری، چوہدری قمر الزمان گل،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تاجر مافیا اوورلوڈنگ خاتمہ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، فلور ملز مالکان کی جانب سے حقائق کو مسخ کر کے گڈز ٹرانسپورٹرز کو ایکسل لوڈ لمٹ کا مخالف ظاہر کیا گیا ہے ، دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ ایکسل لوڈلمٹ قانون کے مکمل نفاذ کیلئے اپنی جدوجدہ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ایک قومی انگریزی اخبار میں حقائق مسخ کر کے پیش کئے گئے جس پر اخلاقی طو رپرمعافی مانگی جائے ، ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر عملدرآمد چاہتے ہیں اور اس کے نفاذ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے کیس بھی جیت چکے ہیں لہٰذا حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے فوری طور پر ملک بھر سے اوورلوڈنگ کے خاتمہ کو یقینی بنائے اور ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون کو نافذ کرنے کے لیے عملی اقدامات کری

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More