The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ج* دوحہ میں تاریخی افغان امن مذاکرات خوش آئند ہیں ،محمد حسین محنتی … G پاکستان و افغانستان کا امن و ترقی ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے،فغانستان میں امن و خوشحالی ہوگی تو … مزید

11

G پاکستان و افغانستان کا امن و ترقی ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے،فغانستان میں امن و خوشحالی ہوگی تو اسکے اثرات پاکستان پر بھی اچھے مرتب ہوں گے،امیرجماعت اسلامی سندھ

اتوار ستمبر
21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے دوحہ میں تاریخی افغان امن مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات افغانستان میں دائمی امن لانے کی جانب پیش قدمی کی علامت ہیں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پاکستان و افغانستان کا امن و ترقی ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ افغانستان ہمارا برادر اسلامی و پڑوسی ملک ہے۔ افغانستان میں امن و خوشحالی ہوگی تو اس کے اثرات پاکستان پر بھی اچھے مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن مذاکرات ملکی خوشحالی اور قیام امن کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔ ثابت ہوگیا کہ طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پوری دنیا کی نظریں ان مذاکرات پر لگی ہوئی ہیں۔ افغانستان امریکی جارحیت اور خانہ جنگی کی وجہ سے بڑے عرصے سے عدم استحکام کا شکا رہے۔

ناقابل شکست افغان طالبان کا ملک و قوم کی خاطر قیام امن کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا قابل تحسین ہے۔ بیرونی جارحیت کے باعث طالبان کو ایک طویل و صبر آزما جنگ لڑنا پڑی جو انہوں نے بڑی بے جگری کے ساتھ لڑی اور کامیاب رہے۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فریقین کو اخلاص و سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ افغانستان میں ایک وسیع البنیاد اسلامی حکومت کا قیام کا خواب شرمندہ تعمیر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More