The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جے یو آئی شیرشاہ کی شمولیتی تقریب میں سیکڑوں افراد جمعیت علماء اسلام میں شامل ہوگئے

15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام عدل کے نفاذ کیلئے کوشاں اہل حق کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے۔ بدعنوان عناصر اور کرپٹ ٹولے سے دوری جمعیت علماء اسلام کا امتیاز ہے۔ بھتہ مافیا اور سودخور طبقے کی نہ پہلے جمعیت علماء میں جگہ تھی نہ آئندہ ہوگی۔ موجودہ حکومت ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ مستقبل جمعیت علماء اسلام کا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونیوالے نوجوان طبقے اورسینکڑوں افراد کے اعزاز میں جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے زیراہتمام عظیم الشان شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی، جنرل سیکریٹری حاجی عزیز الرحمن، سیکریٹری اطلاعات مولانا عظیم اللہ عثمان،جمعیت علماء اسلام پی ایس 112 کے ناظم عمومی مفتی اشرف،جے یوآئی شیرشاہ کے امیر مولانا عمر فاروق، جنرل سیکریٹری خالد شاہ اور کثیر تعداد میں جماعتی عہدیداران موجود تھے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی واحد جماعت ہیکہ جسکی قیادت ہرقسم کی کرپشن اور بدعنوانی سے پاک ہے۔ ہمارا کارکن بھی اپنی قیادت کے نقش قدم پر عمل پیرا اور ہرقسم کی اخلاقی کرپشن سے بھی پاک ہے۔ انہوں نے نئے شامل ہونیوالے افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا مقصد ایسے رجال کار تیار کرنا ہے جو معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ جمعیت علماء اسلام میں بدعنوان عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہماری جدوجہد اسلامی نظام عدل کا نفاذ اور ملک کو خالص اسلامی خطوط پر استوار کرنا ہے۔ علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کی مجلس عمومی کے اجلاس اور شیرشاہ کالونی کے ائمہ مساجد اور مہتممین مدارس کے اجلاس سے خطاب کرتے جے یوآئی کے رہنماؤں نے کہا کہ انشاء اللہ 17 ستمبر کو جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس جامعہ عثمانیہ شیرشاہ جامع مسجد طور میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کے مہمانان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا اللہ وسایا اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ ہونگے۔ تقریب میں شہر بھر کے جید علماء کرام شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ عوام الناس اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہوئے بھرپور طریقے سے شرکت کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت پیش کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More