The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ڈیہری شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں رہا ، علی ترین

16

جمعرات ستمبر
21:33

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ڈیہری شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے کہا ہے کہ وہ کبھی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ڈیہری شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں رہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے میں طلبی کے حوالے سے اپنے جواب میں علی ترین نے کہا کہ جے ڈی ڈبلیو میں ان کی حیثیت صرف ایک شیئر ہولڈر کی ہے اور انتظامی معاملات میں انکے عمل دخل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

علی ترین نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کمپنیوں کے مابین کاروباری فیصلوں سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کرناغیر منطقی ہے، زراعت کے شعبہ میں کیش ٹرانزیکشنز معمول کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی ترین فارمز اور جے کے ڈیریز کاروباری قوانین کی پاسداری کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More