The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جیکب آباد سول اسپتال میں سہولیات کا فقدان سماجی رہنمانے ہائی کورٹ میںدرخواست دائرکردی … عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری صحت ،ڈی جی ،ڈائریکٹر اور سول سرجن کو نوٹس … مزید

8

عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری صحت ،ڈی جی ،ڈائریکٹر اور سول سرجن کو نوٹس جاری کرکی28اکتوبر کو طلب کرلیا

اتوار ستمبر
18:50

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) جیکب آباد سول اسپتال کی تباہی اور سہولیات کے فقدان پرسماجی رہنمانے ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ میںدرخواست دائرکردی،عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری صحت ،ڈی جی ،ڈائریکٹر اور سول سرجن کو نوٹس جاری کرکی28اکتوبر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سول اسپتال کی تباہی اور سہولیات کے فقدان پر شہر کے سماجی رہنما عبدالحئی سومرو نے ہائی کورٹی لاڑکانہ میں درخواست داخل کرادی ہے جس پر عدالت کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری صحت ،ڈپٹی سیکریٹری کراچی،ڈی جی حیدر آباد ،ڈائریکٹرصحت لاڑکانہ اور سو ل سرجن جیکب آبادکو نوٹس جاری کرکے 28اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سماجی رہنما عبدالحئی سومرو نے بتایا کہ سول اسپتال جیکب آباد 1954میں تعمیر کی گئی اس وقت آبادی دو لاکھ تھی لیکن اب جیکب آباد کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے اس لئے سول اسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے ایک سازش کے تحت سول اسپتال کو تباہ کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے سول اسپتال کے اکثر شعبے غیر فعال ہیں آپریشن تھیٹر ،گائنی بند ہے جنرل سرجن سمیت ماہر ڈاکٹرس تکنیکی عملے کو ڈیپوٹیشن ،ورک ٹو اسائن کے نام پر ڈی ایچ اوآفیس ،جمس ،ایم سی ایچ سینٹر جعفر آباد ،بینظیر سینٹر ڈی سی چوک مقرر کیا گیا ہے جن کو واپس سول اسپتال مقر ر کیا جائے کیونکہ جیکب آباد کا ضلعی ہیڈ کوارٹر کا ہسپتال نہ صرف جیکب آباد و گردونواح بلکہ بلوچستان سے آنے والے مریضوں کے لئے بھی سہولت ہے جس سے عوام کی محرو م کیا گیا ہے اس ظلم و زیادتی پر خاموش نہیں رہ سکتے اس لئے عدالت سے رجوع کیا ہے امید ہے انصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More