The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز … پولیس نے 47 جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف زیر دفعہ 182 ت پ کے تحت کا رروائی عمل میں لائی گئی

9

پولیس نے 47 جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف زیر دفعہ 182 ت پ کے تحت کا رروائی عمل میں لائی گئی

اتوار اکتوبر
16:15

چناب نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پولیس نے جھوٹی درخواستیں اور مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف کاروائی کا آغا ز کر لیا ہے ۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر نے جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے 47 جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف زیر دفعہ 182 ت پ کے تحت کاروائی عمل میں لائی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے ڈکیتی ، چوری ، لڑائی جھگڑا ور دیگر جرائم کے مقدمات درج کر وائے۔ پولیس انکوائری کے بعد مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر رپورٹس اخراج مرتب کر کے عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کا کہنا تھا کہ شہری احتیا ط کریں ورنہ جھوٹی درخواست پر آپ کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ۔ جھوٹی درخواستوں، مقدمات سے پولیس اور عدلیہ کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہے ۔ جھوٹی درخواستیں دینے والوں کو سخت سزا دلوانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More