The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے دھوپ میں سپرے کرنے کی ہدایت

7

جمعرات ستمبر
14:08

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو اپنی فصلات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے اچھی طرح نکلی ہوئی دھوپ میں سپرے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار تیز ہوا ، دھند یابادلوں کی صورت میں سپرے کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ اس طرح جہاں سپرے کے اثرات زائل ہونے کا خدشہ ہوتاہے وہیں کاشتکاروںکو بھاری مالی نقصان کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی کاشت کاعمل بھی بروقت مکمل کرلیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب خصوصی توجہ مبذول کریں ۔ انہوںنے کہاکہ جڑی بوٹیاں جہاں پانی ، کھادوں، سپرے کانقصان کرتی ہیں وہیں اس سے فصل کی پیداواری شرح بھی 40 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ زرعی اجناس کی بہتر پیداوار معیشت کی مضبوطی کیلئے اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے لہٰذا گندم سمیت دیگر اجناس کی کاشت میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تاکہ انہیں مالی منافع حاصل ہونے سمیت ملک و قوم کو بھی اس کے ثمرات سے مستفید کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More