The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جڑواں شہروں کے سنگم ہائی وے پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد … غریب اور متوسط طبقہ کا مفت چیک اپ،ٹیسٹ اورادویات کی فراہمی سماجی راہنماوں قاسم محمودمغل،فرخ خان،سائیں ملک … مزید

7

غریب اور متوسط طبقہ کا مفت چیک اپ،ٹیسٹ اورادویات کی فراہمی
سماجی راہنماوں قاسم محمودمغل،فرخ خان،سائیں ملک اعجاز اور دیگر افراد کی شرکت

پیر ستمبر
15:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) راولپنڈی کی معروف سماجی شخصیت قاسم محمود مغل کی جانب سے جڑواں شہروں کے غریب اور متوسط طبقہ کو مفت میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مستحق افراد کے مفت چیک اپ اور ٹیسٹ کیے گئے جبکہ تشخیص کیے گئے مریضوں کو پوٹھوار ڈرگ ایجنسی کی جانب سے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر راولپنڈی کے سماجی راہنماوں فرخ خان،سائیں اعجازملک،ڈاکٹر بلال سیٹھی،نعمان سیٹھی ،ڈاکٹر عثمان،حاجی مظہر،جنید الحسن اعوان،تنویر احمد قادری اور مرزا ضیا السلام نے شرکت کی اورمیڈیکل کیمپ کے انعقاد پر قاسم محمود مغل کی حوصلہ افزائی کی۔ کیمپ میں مریضوں کو سینئرڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے چیک اپ کے بعد ادوایات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم محمود مغل اور فرخ خان نے بتایا ہے کہ جڑواں شہروں کے سنگم میں میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد یہاں کے غریب اور متوسط طبقہ کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنا ہے۔میڈیکل کیمپ میں دو ایسے مریض بھی چیک اپ کے لئے آئے جو جسمانی طور پر معذور تھے سماجی تنظیموں نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے دونوں مریضوں کا مکمل علاج کروانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ علاقہ کے عوام کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ دیگر یونین کونسلز میں بھی لگنے چاہیے جہاں غریب عوام اپنا علاج کروا کر مفت ادویات لے سکیں۔دریں اثناء تیمار ڈائگناسٹک کی جانب سے مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مفت ٹیسٹ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More