The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ملک امانت علی کاہال روڈ کا دورہ

6

بدھ ستمبر
22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی اور کاشف عمران بشیر نے چیمبر الیکشن مہم کے سلسلے میں ہال روڈ کا دورہ کیا ، تاجربرادری ے ان کا پرتباک استقبال کیاپھولوںکی پتیاں نچھاور کیںاور کاشف عمران بشیرکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، استقبالیہ تقریبات سے ملک امانت علی اور کاشف عمران بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیمبر الیکشن میں تاجروں کے حقیقی نمائندے بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کریںگے، تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، تاجربرادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ،بھرپور حمایت کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ہال روڈ کے دورے کے موقع پر تاجر رہنماء بابر علی خان ، شبیرلبھا، امین مظہر بٹ، استاد جمیل ، زبیر شہزاد ، سخاوت علی ، اعجازمغل ، عقیل بھائی سمیت بڑی تعداد میں تاجر رہنماء ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More