The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ہسپتالوں کی او پی ڈی پانچویں روز بھی بندرہی مریضوں کو مشکلات کا سامنا

13

ہفتہ اکتوبر
21:40

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر پانچویں روز بھی ہسپتالوں کی او پی ڈی کابائیکاٹ اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، جس ہے مریضوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس رسک الائونس کی بندش اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر احتجاج کہ پانچویں روز بھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سول ہسپتال بدین کی او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا گیا.

ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے ڈاکٹر اشفاق بھرگڑی میر لکھی ٹالپور اللہ بچایو انڑ علی بخش گوپانگ الھڈنو پاڑو کرم علی شاہ لائق کھوکھر کی قیادت میں ڈاکٹرز نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی کے بائیکاٹ کے بعد ہسپتال کے کیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا. اس موقع پر مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی گئی. احتجاج اور او پی ڈی کہ بائیکات کہ باعث علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور علاج کے لئے نجی ہسپتالوں کا رخ کرنے پڑا.

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More