The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جن لوگوں کا اپنا ذہنی توازن خراب ہے اب وہ ہمیں اخلاقیات سکھائیں گے اللہ کی شان ہے ‘عظمی بخاری … سی سی پی او اور شہبازشریف کے بیان کا موازنہ کرنا شرمناک ہے،شہبازشریف نے … مزید

3


Live Updates

سی سی پی او اور شہبازشریف کے بیان کا موازنہ کرنا شرمناک ہے،شہبازشریف نے سی سی پی او کی طرح متاثرہ خاتون کی تذلیل نہیں کی

بدھ ستمبر
15:06

جن لوگوں کا اپنا ذہنی توازن خراب ہے اب وہ ہمیں اخلاقیات سکھائیں گے اللہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا اپنا ذہنی توازن خراب ہے اب وہ ہمیں اخلاقیات سکھائیں گی اللہ کی شان ہے،سی سی پی او اور شہبازشریف کے بیان کا موازنہ کرنا شرمناک ہے،شہبازشریف نے سی سی پی او کی طرح متاثرہ خاتون کی تذلیل نہیں کی،سی سی پی او کو ہٹانے کی بجائے شہبازشریف سے استعفیٰ مانگنا عقل کی کمی کا ثبوت ہے۔فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ ایک ہفتے بعد بھی خاتون سے زیادتی کا اصل مجرم گرفتار نہیں ہوسکا اور حکومتی ترجمان بڑکیں مار رہے ہیں۔نالائق ٹولہ خدا کاشکر کریں شہباز شریف پنجاب کو فرانزک لیباٹری بناکر دے گئے،ورنہ آج تک ان جاہلوں سے ایک ملزم بھی گرفتار نہیں ہونا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہے کوئی ریاست مدینہ میں جو روز تیزی سے بڑھنے والیحوا کی بیٹییوں کے ملزمان کو گرفتار کرسکی ،سی سی پی او کا دفاع کرنے والے پہلے خود تو استعفے دیں۔

شہبازشریف نے موٹروے بنانے کا ذکر کیااس کو جان بوجھ کے غلط رنگ دیا گیا اور آج خود موٹر ویز اور فرانزک لیب پہ سیاست چمکانے کی کوشش کی جارہی ہے،شہبازشریف نے 2011میں فرانزک لیب بنائی،2008 میں تو حکومت ہی چلی گئی تھی،حقائق تو چیک کر لیا کریں۔پنجاب حکومت نے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان خود بھگائے ہیں ان کو کوئی فکر نہیں ہے۔پنجاب پولیس کی نااہلی کھل کر سامنے آئی ہے مسلم لیگ(ن)فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔حکومت کے خرافات کی اگر لسٹ بنانی شروع کریں تو کاغذات سیاہی ختم ہو جائے گی ۔بزدار صاحب کے خرافات یہ ہیں کہ دونوں ہینڈ فری سے آواز آئے گی یا نہیں،کورونا ہیلی کاپٹر سے نظر آئے گا یا نہیں۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More