The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جنسی ہراسانی،زیادتی کے واقعات اور خواتین پر تشدد کیخلاف فنکار برادری بھی سراپا احتجاج … کراچی پریس کلب پر فنکاروں کا مظاہرہ ،خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے … مزید

9

کراچی پریس کلب پر فنکاروں کا مظاہرہ ،خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ

پیر ستمبر
22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) موٹر وے زیادتی کیس جنسی ہراسانی،مرواہ قتل کیس،زیادتی کے واقعات اور خواتین پر تشدد کے خلاف فنکاروں کی جانب سے پیرکوکراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

مظہرے میںفنکاروں نے مطالبہ کیا کہ زیادتی کے واقعات میں ملوث افراد کو سر عام پھانسی دی جائے، مظاہرے میں ثروت گیلانی، عدنان صدیقی، فریحہ الطاف، عاصم جوفا، اعجاز اسلم، سنیتا مارشل، یاسر حسین ، ماہین خان و دیگر نے شرکت کی ۔

فنکاروں نے کہاکہ یہ حیوانیت نہیں درندگی ہے،انسانیت کا کردار نظر نہیں آرہا،عورت کا معاشرے میں برابر کا حصہ ہے،احتساب نہیںہوگا جب تک یہ بات کرتے رہیں گے،زینب کے لئے بھی ہم احتجاج کے لئے آئے تھے،ہمیں روزمرہ کی زندگی میں بچوں کو سب سکھاناہے۔انہوں نے کہاکہ سی سی پی او نے بے وقوفانہ بات کی ہے،سر عام پھانسی کوئی حل نہیں ہے،ہم تیز ترین ٹرائل کی ڈیمانڈ کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More