The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جنسی زیادتی گینگ بچوں سے زیادتی اور عدالتی انصاف نہ ہونے سے ملک میں افر ا تفری کا سماہے ،رہنما مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن

10

بدھ ستمبر
20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،ذاکر بنگلزئی،ارباب اقبال،نثار اچکزئی،دین محمد،نصیب اللہ،شنو گل ،نظام خان ،صادق آغا نے اپنے مشترکہ اخباری میں کہا ہے کہ ملک میں آئے روز جنسی زیادتی گینگ بچوں کے ساتھ زیادتی اور عدالتی انصاف نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں افریٰ تفری کا سما ہے ہمیں اپنے ملک میں انصاف کی فراہمی سے زیادتی عالم کفر کا خیال ہے اگر ہم نے پھانسی دی تو امریکہ یورپی یونین ناراض ہوجائے گا مگر اللہ کی ناراضگی کو ا ٓج تک نہیں دیکھا گیا لہٰذا ضروری ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان اسلامی قانون کوبھی مدنظر رکھیں یہ کہاں کا قانون ہے کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادتی کرو پھرر قتل کرو عورتوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرو پھر مجرم کو کچھ مت بولو ضروری ہے کہ اس قسم کے سزائوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ معاشرے کیلئے باعث عبرت بنے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More