The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جنسی زیادتی پر معروف اداکار متھن چکروتی کے بیٹے کیخلاف ایف آئی آر درج … مہاکشے چکروتی نے نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون

13

مہاکشے چکروتی نے نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون

اتوار اکتوبر
10:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) بھارت میں عدالت کے حکم پر دو سال بعد معروف اداکار متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے کیخلاف ساتھی اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ خاتون نے اوشیوارا تھانے میں اداکار متھن چکروتی کی اہلیہ یوگیتا بالی اور بیٹے مہاکشے کیخلاف ایف آر درج کرائی جس میں شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے، دھوکہ دہی اور اسقاط حمل کے لیے دبائو ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ایف آئی آر میں متھن چکروتی کی اہلیہ یوگیتا بالی کو بھی نامزد کیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یوگیتا بالی کو ہمارے تعلقات کا بھی پتہ تھا اور انہوں نے بھی اسقاط حمل کے لیے مجھ پر دبائو ڈالا تھا اور دھمکیاں دی تھیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مہاکشے اور متاثرہ خاتون کے درمیان 2015 سے تعلقات تھے اور مہاکشے چکروتی نے نشے آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں شادی سے انکار کردیا۔

متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم کہا جاتا ہے کہ وہ بھوج پوری اداکارہ ہیں۔مہاکشے چکروتی پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کے لیے کئی بار کوششیں کیں لیکن ہر بار متھن چکروتی کے تعلقات کام آئے جس کے بعد مذکورہ خاتون نے دہلی کی مقامی عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم کے باوجود تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے میں دو ماہ کا عرصہ لگ گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More