The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جنسی زیادتی جرائم بل جلد پیش کیا جائے گا … ہمیں پولیسنگ کو بہتر کرنا ہے،قانون کی کمزور گرفت کی وجہ سے عابد جیسے درندے ریپ کیس میں ملوث ہوتے:وزیر اعظم عمران خان

4

ہمیں پولیسنگ کو بہتر کرنا ہے،قانون کی کمزور گرفت کی وجہ سے عابد جیسے درندے ریپ کیس میں ملوث ہوتے:وزیر اعظم عمران خان

Hassan Shabbir حسن شبیر
بدھ ستمبر
19:56

اسلام آباد (اردو پوائنٹ-اخبارتازہ ترین 16 ستمبر2020ء)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتے جنسی جرائم کو ختم کرنے کے لیے جنسی جرائم بل جلد پیش کیا جائے،موٹروے زیادتی کیس انتہائی دلخراش ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نےقومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسے قوانین لانے کی ضرورت ہے جس سے ایسے گھناؤنے جرائم کو روکا جا سکے،انھوں نے کہا کہ ملک میں پولیسنگ کا بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے، عابد جیسے ملزم اگر پولیس کی گرفت میں ہوتے تو ایسے واقعے رونما نہ ہوتے،عابد جیسے ملزم درندہ صفت انسان ہے جو پہلے بھی ریپ کیسز میں ملوث تھا،ملزم کو قانون کی گرفت میں رکھا جاتا تو یہ جرم نہ ہوتا ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کہا کہ ہم عبرت ناک سزائیں دینے کے لیے بل تیار کررہے جو جلد ہم ایوان میں پش کریں گے، جنسی جرائم بل سے ملک میں بچوں اورخواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام کے لیے اہم پیش رفت ہوگی ، انھوں نے کہا کہ قانون میں گواہوں کے لیے بھی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گآ، جبکہ عینی شاہدین اور گواہوں کی گواہی کے لیے بھی اہم پیش رفت کی جائے گی اور گواہی کے لیے بھی قانون میں بہتری لائے جائےگی ، ملزم گواہ نہ ہونے کی وجہ سے بھی بری ہو جاتے ہیں خیال رہے کہ سانحہ موٹروے زیادتی کیس میں وزیراعظؐم عمران خان نے بھی نوٹس لیا تھاجس کے بعد ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی تھی تاہم نامزد ملزمان میں سے شفقت گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم عابد علی تاحال مفرور ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More