The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جنت مرزا نے موت پر ٹک ٹاک وڈیو بنانے کو گھٹیا حرکت قرار دے دیا … جب وڈیو دیکھی تب ہی کہہ دیا کہ جھوٹی اور صرف مشہوری کیلئے بنائی گئی جو بہت ہی گھٹیا حرکت تھی ، جنت مرزا … مزید

5

جب وڈیو دیکھی تب ہی کہہ دیا کہ جھوٹی اور صرف مشہوری کیلئے بنائی گئی جو بہت ہی گھٹیا حرکت تھی ، جنت مرزا

Sajid Ali ساجد علی
جمعرات ستمبر
11:38

جنت مرزا نے موت پر ٹک ٹاک وڈیو بنانے کو گھٹیا حرکت قرار دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) مشہور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے موت پر ٹک ٹاک وڈیو بناکے اس کو پوسٹ کرنے کو گھٹیا حرکت قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فرح اور عادل نے انتہائی گھٹیا قسم کا مزاق کیا، اللہ نہ کرے کہ ان کے ساتھ کبھی کوئی ایسا حادثہ پیش آئے لیکن موت کا مذاق نہیں کرنا چاہیئے ۔ اپنے ایک وڈیو پیغام میں جنت مرزا نے کہا کہ اگر آپ یہ کہتی ہیں کہ حادثہ ہوا تھا اور عادل اس میں زخمی ہوگئے تھے تو کسی بھی بیوی میں اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ اس کے شوہر کی موت کی خبر آئے اور وہ سب سے پہلے فون نکالے اور ٹک ٹاک بناکر اسے پوسٹ کردے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب یہ وڈیو دیکھی تب ہی کہہ دیا تھا کہ یہ جھوٹی ہے اور صرف مشہوری کیلئے بنائی گئی جوکہ بہت ہی گھٹیا حرکت تھی،اس طرح کی فضول حرکتیں نہیں ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ٹک ٹاک پر انتقال کی جھوٹی خبر پھیلاںے والی جوڑی مشکل میں پھنس گئی ، ٹک ٹاکر عادل راجپوت اور اہلیہ کیخلاف مقدمے کے اندراج اور سخت سزا دینے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر عادل راجپوت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلانے کی وجہ سے ٹک ٹاکر جوڑی کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ شہباز احمد نام شہری کی جانب سے سائبر کرائم سیل میں باقاعدہ درخواست دے کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتقال کی جھوٹی خبر پھیلانے پر ٹک ٹاکر عادل راجپوت اور اس کی اہلیہ فرح عادل کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ جبکہ ان دونوں ٹک ٹاکر کو سخت ترین سزا بھی دیا جائے۔ مقدمہ درج کرنے کی درخواست رحیم یار خان میں جمع کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے بتایا کہ اس کا شوہر ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ بعد ازاں ٹی وی چینلز نے خبر چلائی کہ عادل راجپوت کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی ہے۔ ٹی وی چینلز کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ خاتون نے محض ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد بڑھانے کیلئے اپنے شوہر مشہور ٹک ٹاکر عادم راجپوت کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی۔ اس حوالے سے بعد میں عادل راجپوت کی اہلیہ نے ویڈیو جاری کر کے وضاحت کی اور کہا کہ اس کے دیور نے کال کر کہا کہ بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ عادل راجپوت کا شمار ٹک ٹک کے مشہور سٹار میں ہوتا ہے جو اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔ دونوں میاں بیوی ٹک ٹاکرز چند ہی مہینوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ عادل راجپوت کے ٹک ٹاک پر 2.6 ملین فالورز ہیں جب کہ ان کی اہلیہ کے بھی ٹک ٹاک پر لاکھوں فالورز ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More