The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کا آدھا خالی ہونا عوام کی طرف سے “ابو بچاو کرپشن چھپاو” تحریک سے لاتعلقی کا اظہار ہے، فیاض الحسن چوہان

11

ہفتہ اکتوبر
21:40

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کا آدھا خالی ہونا عوام کی طرف سے "ابو بچاو کرپشن ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : صو با ئی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گوجرانوالہ جلسے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک ارب تین کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود گیارہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو آٹھ ہزار سے زائد افراد اکٹھے نہ کر سکنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کے لیے اس سے زیادہ سبکی کی بات کیا ہو گی کہ ہر پارٹی تقریبا سات سو کارکنان ہی جلسہ پر بلا سکی، اس سے زیادہ لوگ تو وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اکٹھے کر لیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کا آدھا خالی ہونا عوام کی طرف سے “ابو بچاو کرپشن چھپاو” تحریک سے لاتعلقی کا اظہار ہے۔ اپوزیشن کو پہلے ہی جلسے میں شکست کے بعد پورے خشوع و خضوع اور انتظام وانصرام کے ساتھ عدالتوں اور احتسابی اداروں کے سامنے پیش ہونے اور عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کی طرف گامزن ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدار حکومت کی جانب سے مکس اچار پارٹی کے جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے تمام مائیکرو اور میکرو معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان اگلے تین سال بھی اسی رفتار کے ساتھ ایک مستحکم معیشت بننے کی جانب سفر جاری رکھے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن چاہے کھمبوں پر چڑھے یا یو این اور یورپی یونین کے پاس جائے، انہیں این آر او اور کرپشن پر ریلیف نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More