The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو زرداری … ایک مضبوط جمہوریت ہی مضبوط پاکستان کی واحد ضمانت ہے،انتقامی کارروائیوں، دھونس دھمکیوں اور جھوٹے … مزید

12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ جمہوریت پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط بنانا ہر قوم کی انفرادی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ یہ جمہوریت پسند دنیا کی اجتماعی ذمہ داری بھی ہے،پیپلز پارٹی دیگر جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی،کیونکہ ایک مضبوط جمہوریت ہی مضبوط پاکستان کی واحد ضمانت ہے،انتقامی کاروائیوں، دھونس دھمکیوں اور جھوٹے مقدمات ہماری پارٹی اور دیگر جمہورییت پسند قوتوں روک نہیں سکتیں،یہ ظلم و جبر ہمیں اپنے ان جمہوریت پسند قائدین کا مشن سے نہیں روک سکتے جنہوں نے جام شہادت تو قبول کرلیا لیکن ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اٴْس بیان کی تائید کرتا ہوں، جس میں جمہوریت کے لازم عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے،اقدارِ آزادی، احترامِ انسانی حقوق، مقررہ وقت پر انعقادِ انتخابات اور ووٹرز کا شفاف طریقے کے تحت انتخاب کرنا اجزاء ِ جمہوریت ہیں،قائداعظم کی رحلت کے بعد جمہوریت پسند اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی تاحال جاری ہے،اس لڑائی کے دوران شہید بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر لوگوں نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے اپنی جانیں دیں، پاکستان کے جمہوریت پسند کارکنان پر آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کی جانب سے ظلم کے پہاڑ گرائے گئے،کارکنان کو سزائے موت، قیدِ تنہائی، اذیتوں، کوڑے، طویل عرصے تک قید و بند اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑالیکن وہ کارکنان عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق پر کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئے،جمہوریت کے لئے پاکستانیوں نے جدوجہد اور اس کے حصول کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں،مذکورہ جدوجہد و قربانیاں جمہوری نظام کے لئے عصرِ رواں کی جدوجہدوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں،پیپلز پارٹی نے پاکستان کے عوام کو پہلا متفقہ آئین دیا، آصف زرداری کی زیرِ قیادت ایک جمہوری حکومت نے ملک میں پہلی بار اپنی مدت پوری کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More