The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

{جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام انصار الاسلام کنونشن … ٹ* اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سالاروں کو خصوصی کارڈ دئیے گئے

3

ٹ* اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سالاروں کو خصوصی کارڈ دئیے گئے

منگل ستمبر
21:45

Eکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام انصار الاسلام کنونشن زیرصدارت کوئٹہ پریس کلب میں ضلعی سالار حافظ مجیب الرحمن ملاخیل منعقد ہوا جس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سالاروں کو خصوصی کارڈ دئیے گئے کنونشن سے مہمان خصوصی ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظم ونسق، اچھے اخلاق شائستہ رویہ ہر سالار کا شعار ہونا چاہئیے،قدرتی آفات کے دوران انصار الاسلام تنظیم کی قومی خدمات قابل رشک ہیں ، جلسہ وجلوس کے دوران خدمات کی سرانجام دہی یقینا مشکل اور تھکاوٹ سے پھر پور کام ہے لیکن اس میں بھی تحمل اور شائستگی لازمی ہے جس کی پاسداری نہایت لازمی اور ضروری ہے کیونکہ انصار الاسلام تنظیم نظم وضبط سے عبارت ہے انہوں نے کہا کہ روز و شب کے انفرادی و اجتماعی افعال کی انجام دہی میں نظم و ضبط اور منصوبہ بندی کو پیش نظر رکھنے والا شخص ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے اپنے ذمہ دار اور امیر کی بات پر عمل کرنے والا سالار نظم اور ڈسپلن کا روشن استعارہ ہوتے ہیں دوران جلوس اور جلسہ عوام کو شائستگی اور مہذب انداز سے سمجھانا انصار الاسلام کے ہرسالار کی ذمہ داری ہے کیونکہ اخلاق وہ سنہرا اصول ہے جو کامیابی کی راہیں اور منزلیں آسان کردیتا ہے حسن اخلاق کے ساتھ مصمم ارادہ اور پوری قوت و سوفیصد توجہ سے جماعتی کاز کو پروان چڑھانے کانام نظم اور ڈسپلن ہے جس کے پرچاری انصار الاسلام کے رضاکار ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد معاونین سالار مولانا سعد اللہ آغا مفتی محمد ابوبکر حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد حافظ محمد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے کنونشن میں ضلع امیر مولانا عبد الرحمن رفیق اور ضلعی رہنماں نے انصار الاسلام کے رضاکاروں میں ممبرشپ کارڈز تقسیم کئیے بعد ازاں تمام شرکا کے اعزاز میں ضیافت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More