The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جمعیت علماء اسلام نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی

9

اتوار ستمبر
18:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔جمعیت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس اتوارکوگلشن شہید اسلام لاڑکانہ میں علامہ ناصر خالد محمود سومروکی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اکتوبر کوکو لاڑکانہ کے اسپتالون کی ابتر صورتحال پراحتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ نومبر میں شہید اسلام کانفرنس لاڑکانہ میں منعقد کرنے والے صوبائی مجلس عاملہ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے تیاریوں کا باقائدہ آغاز کردیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخاب کے لئے تیاریون کا آغاز کیا جائے اور پہلے مرحلہ میں حلقہ بندیوں پر تجاویزمرتب کی جائیں گی اور دوسرے مرحلہ میں پینل ترتیب دیئے جائیں گے۔اجلاس میں بلدیاتی انتخاب میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کا اختیار ضلعی مجلس عاملہ کو دے دیا گیا۔اجلاس میں دفاع صحابہ رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے لئے تمام تر صلاحیتین صرف کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔ اجلاس میں مسلک ومذہبی بنیاد پر ملک میں انتشار ونفرت پیدا کرنے والوں کے خلاف جماعت کے موقف پرعمل درآمد کرنے کا عزم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More