The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کا حاجی عبدالوہاب کے شہادت پر اظہار افسوس … غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی

8

غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی

بدھ ستمبر
22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ تحصیل امیر چمن حاجی فیض اللہ جنرل سیکرٹری سالار عبدالولی مولوی احمد خان حاجی محمد انور اچکزئی محمد حنفیا ودیگرنے حاجی عبدالوہاب کے شہادت پر افسوس اور ان کے ساتھ ہونیوالی درندگیت کی شدید الفاظ سے مذمت اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اغوا ء کاروں کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں عدم تحفظ سیتاجروں اور صنعتکاروں میں خوف ہراس کی فضا ہیٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دہشت گردی اس صوبیکی پہچان بن چکی تھی مال نہ دینے کی پاداش میں تاجروں کو جان سے ہاتھ دھونے پڑرہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں بدامنی کے واقعات اور عدم گرفتاری قانون نافذ کرنے والے ایک درجن سے زائداداروں کی موجودگی اورحکومتی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہیں صوبائی حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لینے کیلئے تیار نہیں ہے امن و امان کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے مگر صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہیحالانکہ عوام کی جان مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اگر حکومت میں بدامنی کی نمٹنے کی صلاحیت نہیں تو پھع عوام کو اپنے جان ومال کی تحفظ کااجازت دیا جائے حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلاکر اغوا کاروں اور حملہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے انہوں نے کہاکہ اغوابرائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا قلع قمع کرنے کیلئیاورعوام کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے اغوا کاروں اوران کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرلئے اور شہید حاجی عبدالوہاب کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More