The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جمعیت علماء اسلام قوم کو مسائل کے بھنور سے نکالنا چاہتی ہے ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا دورہ بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،مولانا عبد الواسع

15

پیر ستمبر
22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام قوم کو مسائل کے بھنور سے نکالنا چاہتی ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا دورہ بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے اعراض ومقاصد کی ترویج کیلئے ہمیں سخت محنت کرنا پڑیگی جمعیت علماء اسلام ہی میں علماء اور دین دار مسلمانوں کی بقاء اور عزت ہے اس حوالے سے ہرمشکل حالات میں جمعیت علماء اسلام کا کردارقابل رشک رہا ہے جمعیت اور عوام کاچولی دامن ساتھ ہے انہوں کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی فعالیت کیلئے تمام شعبہ جات کونظم اور ڈسپلن کا ہونا لازمی ہے تمام تحریکات کی کا میابی کاراز نظم و نسق میں مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط انسان کی زندگی کو منظم، پرسکون، کامیاب بنانے اور مطلوبہ نتائج کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ ڈسپلن پر کاربند رہنے سے کارکنوں میں مفید اور کارآمد عادتیں ازخود فروغ پانے لگتی ہیں جس کی وجہ سے ہر مشکل کام آسان اور سہل ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ زندگی میں اکثرپریشانیاں،مشکلات،محرومیاں، ناکامیاں اور نامرادیاں نظم وضبط کے فقدان کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ڈسپلن کو انسانی طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرتا ہے جو وقت کو ضائع ہونے سے بچاتا ہے۔کامیاب انسان اہمیت کے حامل کام پہلے انجام دیتا ہے، ہر ایک کام کی انجام دہی کے لیے وقت اور زمانے کا تعین کرتاہے ، تاکہ وقت پر وہ اپنے تمام امور انجام دے سکے۔نظم و ضبط کے ذریعے وہ کام اور زندگی میں انتشار سے بچ کر اپنے وقت سے بہترین فائدہ حاصل کرتا ہے۔ اپنے روز و شب کے انفرادی و اجتماعی افعال کی انجام دہی میں نظم و ضبط اور منصوبہ بندی کو پیش نظر رکھنے والا شخص ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More