The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جماعت اسلامی کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کا خیرمقدم،ایس اوپیز پر عملدرآمد کا مطالبہ … حکومتی عدم توجہ اور اقرباپروری کی پالیسی کی وجہ سے آج سندھ میں تعلیم کا شعبہ … مزید

9

حکومتی عدم توجہ اور اقرباپروری کی پالیسی کی وجہ سے آج سندھ میں تعلیم کا شعبہ تباہ اور کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے،حافظ نصراللہ عزیز

منگل ستمبر
22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے طلباء ،اساتذہ اور غیرتدریسی عملے کو جاری کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے، حکومت تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل گھوسٹ اسکولز کو ختم،عمارتوں میں موجود بارش کے پانی کی نکاسی اور وڈیروں کے اوطاق بنے ہوئے بلڈنگز کو خالی کروانے سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جاتی توبھتر ہوتا۔تنظیم اساتذہ سندھ کے زیراہتمام منعقدہ دوروزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ اساتذہ معمارقوم ہوتے ہیں جواپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیکر نوجوان نسل کی بہترین تربیت کرکے ایک ذمہ دار شہری، محب وطن اور سچا مسلمان بناسکتے ہیں ،استاد پیغمبری پیشہ ہے جو نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں،بدقسمتی سے حکومتی عدم توجہ اور اقرباپروری کی پالیسی کی وجہ سے آج سندھ میں تعلیم کا شعبہ سب سے پیچھے اور کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، تعلیم کے ذریعے قومیں ترقی اور تعلیم کی تباہی سے قوموں کو تباہ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تنظیم اساتذہ سندھ کے صدرپروفیسر نصراللہ لغاری سمیت مختلف تعلیمی ماہرین اور دانشور حضرات نے بھی خطاب کیا جبکہ تنظیم اساتذہ کی اس دوروزہ ورکاشاپ میں کراچی تا کشمور سندھ بھر سے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More