The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد کی طرف سے عالمی یوم حجاب پر ’’حجاب مہم‘‘کے حوالے سے شوریٰ کا اجلاس منعقد کیا گیا

4

منگل ستمبر
22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد کی طرف سے عالمی یوم حجاب پر ’’حجاب مہم‘‘کے حوالے سے شوریٰ کا اجلاس منعقد کیا گیا، پہلی بار آن لائن اور دوسری بار لطیف آباد 6 نمبر آفس میں منعقد کیا گیا جس میں مہم کے دوران کئے جانے والے تمام کاموں کو ترتیب دیا کیا گیا، اس میں سرکلر کی تیاری، قرارداد، گرائونڈ پرکئے جانے والے درس قرآن، ملاقاتیں،آڈیوز کی تیاری اور آن لائن کیے جانے والے لیکچرز شامل ہیں، اجلاس میں ناظمہ ضلع رخسانہ کوثر ،نائبین فراز کشور، غزالہ زاہد، اراکین ضلعی شوری مہناز امیر،عرفانہ، سعدیہ رضوان قرآن انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل ارم حسن اور سعیدہ مہر شریک ہوئیں، جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام ’’عالمی یوم حجاب‘‘کے حوالے سے شہر بھر میں درس قرآن کے پروگرامز منعقد کیے گئے۔

(جاری ہے)

نائب ضلع سائرہ خلیق اور ضلعی نگراں حرم فورم ٹرسٹ عائشہ عبدالوحید نے قبا مسجد ہیرآباد اور مکی مسجد آفندی ٹاون میں تقسیم اسناد کی تقریب میں سورہ احزاب کی روشنی میں خواتین کی ’’حیا اور حجاب‘‘کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے موجودہ تناظر میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حجاب ایک رویہ بھی ہے اور اس کا اظہار بھی، اسلام کے نظام عفت و عصمت میں پردہ نہ صرف دل اور آنکھ کا ہے اور نہ صرف اوپر اوڑھے ہوئے حجاب کا، بلکہ ان دونوں پہلوؤں کو اپنانے سے مکمل ہوتا ہے ورنہ ادھورا رہتا ہے۔حجاب نہ صرف مسلمان عورت کے وقار کی علامت ہے بلکہ یہ عورت کا اعتماد بھی ہے جو اسے معاشرے میں ایک متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔پاکستان میں اللہ کے فضل سے پردے کا احترام کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کی شناخت کی خاطرعشرہ حجاب کا حصہ بنیں، اپنی ماں،بہن، بیٹی اور بیوی کو عزت،محبت اور تحفظ سے بھرپور معاشرہ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔تقریب میں شریک بچیوں اور انکی مائوں کی بڑی تعداد نے شریک کی ۔ خواتین عالمی یوم حجاب پر بھر پور فخر سے اپنے سروں پر حجاب سجائے ہوئے تھیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More