The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جماعت اسلامی ایک نظریاتی ،فکری و اقامت دین کی تحریک ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

20

بدھ ستمبر
20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر قائمہ کمیٹی برائے میڈیا ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی ،فکری و اقامت دین کی تحریک ہے۔ میڈیا ذمہ داران ملک کے نظریاتی تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام کو عام کرنے کیلئے میڈیا کے تما ٹولز کا مثبت و مؤثر استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں زوم پر میڈیا ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف، مرکزی سوشل میڈیا کے ڈائریکٹر شمس الدین امجد،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چناسمیت ملک بھر سے میڈیا کے ذمہ داران شریک تھے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس پر کی جانے والی سرگرمیوں کے جائزہ سمیت بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے یوم پیدائش اور وفات کے حوالے سے سرگرمیوں پر مشاورت و منصوبہ بندی بھی کی گئی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More