The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جماعتیں مل کر بھی 22 ہزار کا مجمع اکٹھا نہ کرسکیں،شہباز گِل

18

ہفتہ اکتوبر
18:28

جماعتیں مل کر بھی 22 ہزار کا مجمع اکٹھا نہ کرسکیں،شہباز گِل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے گوجرانوالہ میں ہونے والے اپوزیشن کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 11 جماعتیں 12واں بھارت، 18شہروں سے کرائے کے کارکن لا کر بھی22 ہزار مجمع اکٹھا نہ کر سکے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 11 چھوٹے قد کے لوگ اکٹھے بھی ہو جائیں تو خان کے سیاسی قد سے چھوٹے ہی ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز گِل نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ جلسوں سے آپکی حقیقت کیلبری کوئین، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، ٹی ٹی کرپشن زدہ خاندان ہی رہنی ہے، بدلنی نہیں ہے۔شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹ میں میاں محمد بخش کا شعر لکھتے ہوئے کہا کہ سبق تھا سب پاکستانیوں کے لیے جنہوں نے بانی ایم کیو ایم بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ اب تو ان سب کیلئے بھی یہی سبق ہے کہ جنہوں نے نواز بنایا، ایسے شخص پر یقین کرو گے یا بیماری کا ترس یا ووٹ کا ترس تو بھی اسکی فطرت میں ڈسنا ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More