The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جماعتیں تبدیل کرنیوالے بھیس بدل کر انتخابی موسم میں عوام کے سامنے آرہے ہیں‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی … اس مرتبہ بھی الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی بہروپیئے عوام کے سامنے … مزید

3

اس مرتبہ بھی الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی بہروپیئے عوام کے سامنے آئیں گے عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں

جمعرات ستمبر
14:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ جماعتیں تبدیل کرنیوالے بھیس بدل کر انتخابی موسم میں عوام کے سامنے آرہے ہیں ایسے عناصر عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں عوام انہیں ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں گے دارالحکومت میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے کی بھرپور کوشش کی اپنی بساط سے بڑھ کر عوام کے مسائل دور کرنے کیلئے کیا اور آئندہ بھی کریں گے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا کرکے دکھایا ہے جھوٹی سیاست کا قائل نہیں ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت کے علاقے میرا تنولیاں میں دیگر جماعتیں چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹھیکیدار الطاف حسین، ٹھیکیدار سرفرازاحمد، الیاس احمد،تصدق حسین، نصیر میر، عاطف عباسی، دانیال عباسی،وسیم عباسی، تنویر احمد، جمیل احمد، جواد احمد، مظہر ارشد،رانا ظہیر، ارشاد احمد،نقاش احمد، جاوید احمد،سعید احمد، بلال رشید،وحید بشیر، تنویر الیاس،شکیل عباسی، شفیق اعوان، آفاق عباسی، راجہ نواز نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر افتخار نے کہا کہ جماعت میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں سنٹر گراں اور چک والی روڈ کی تعمیر بھی کریں گے میرا تنولیاں میں عوامی مسائل کو دور کرنے کیلئے چار سالہ دور حکومت میں عوامی خواہشات کے مطابق کام کیا ہے میرا تنولیاں کے عوام نے مسلم لیگ ن کا ہر الیکشن میں بھرپور ساتھ دیا یہاں کے عوام بار بار جماعتوں کی تبدیلیاں کرکے نئے بھیس میں آنیوالوں کو خوب پہچانتے ہیں اس مرتبہ بھی الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی بہروپیئے عوام کے سامنے آئیں گے عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More