The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جلسے میں اسٹیج کی طرف جانے والاپولیس کی وردی میں ملبوس مشکوک شخص گرفتار … یہ تمام پولیس کی چیک پوسٹیں کراس کرتا وی آئی پی گیٹ پر پہنچا، روکا گیا تواینٹی کرپشن کا سب انسپکٹر … مزید

58

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر2020ء) کراچی پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں پولیس کی وردی میں ملبوس مشکوک شخص گرفتارکرلیا، یہ تمام پولیس کی چیک پوسٹیں کراس کرتا وی آئی پی گیٹ پر پہنچا، روکا گیا تواینٹی کرپشن کا سب انسپکٹر بتایا تھا، مبینہ اہلکار کو بریگیڈ پولیس اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی وردی میں اسٹیج کی طرف جانے والے مبینہ شخص کو پکڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف مقامات پر پولیس کی چیک پوسٹیں ہیں، لیکن وہاں سے ہوتا ہوا مین وی آئی پی گیٹ تک پہنچ گیا، یہ موٹر سائیکل پروی آئی پی گیٹ کی جانب آیا تھا۔جب وہ اسٹیج کی جانب جانے لگا تو اس کو روکا گیا اور اس کا جب شناختی کارڈ پوچھا گیا تواس نے فراہم نہیں کیا۔اینٹی کرپشن کا سب انسپکٹر بتایاتھا۔بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی پولیس نے مبینہ پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے، مبینہ اہلکار کو بریگیڈ پولیس اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More