The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جعلی اکاونٹس کیس میں پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں دائر عبدالغنی مجید کی بریت درخواست پر سماعت(کل)دوبارہ ہوگی

5

پیر ستمبر
17:38

جعلی اکاونٹس کیس میں پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں دائر عبدالغنی مجید کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) جعلی اکاونٹس کیس میں پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں دائر عبدالغنی مجید کی بریت درخواست پر سماعت(کل) منگل کو دوبارہ ہوگی ۔ جعلی اکاونٹس کیس میں پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں دائر عبدالغنی مجید کی بریت درخواست پر سماعت جج اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی ،نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید ، عبد الغنی مجیدکے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل عبد الغنی مجید نے کہاکہ جس ملزم نے ڈیڑھ ارب کے چیک جاری کئے اس نے پلی بارگین کر لی۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ زین ملک کی پلی بارگین کا آپکے موکل کو کیا فائدہ ہی وکیل ارشد تبریز نے کہاکہ نیب بتائے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں عبد الغنی مجید کا کردار کیا تھا۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ جو الزام ریفرنس میں بتاے جاتے ہیں اسے نیب نے ثابت کرنا ہوتا ہے، ارشد تبریز وکیل عبد الغنی مجید نے کہاکہ یہ اس کیس میں ارتغرل والے کلہاڑے لیکر کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

جج نے کہاکہ ہم نے قانون کو فالو کرنا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید نے کہاکہ پنک ریذیڈنسی میں پلی بارگین کو چیلنج نہیں کیا گیا، عبد الغنی مجیدکی بریت درخواست پڑھ کر حیرانگی ہوئی ، نیب نے کبھی نہیں کہا کہ ملزم پبلک آفس ہولڈر رہا ہے، ایف بی آر کی دستاویز عدالت میں پیش کر دیتے ہیں۔نیب والے جھوٹ بول رہے ہیں،پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں دائر بریت کی درخواست پر سماعت (آج) منگل تک ملتوی کر دی گئی ،ملزم کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست پر دلائل مکمل کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More