The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جشن عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے تنظیمات اہلسنت کا اجلاس (کل) ہوگا … جامع مسجد میاں محمد اسماعیل میں ہونے والی میٹنگ میں تقریبات کو حتمی شکل دی جائیگی آقاؐ کی آمد الله … مزید

13

جامع مسجد میاں محمد اسماعیل میں ہونے والی میٹنگ میں تقریبات کو حتمی شکل دی جائیگی
آقاؐ کی آمد الله تعالیٰ کا ہم پر عظیم احسان ہے، آصف بٹ صدر انجمن خدام المسلمین

ہفتہ اکتوبر
21:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) انجمن خدام المسلمین کے صدر آصف بڑ نے استقبال ربیع الاول کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاہے کہ اس سال بھی جشن عید میلادالنبی ؐ بھرپور انداز میں منایاجائیگا اس سلسلے میں تمام تنظیمات اہلسنت کا اجلاس کل بروز اتوارصبح دس بجے جامع مسجد میاں محمد اسماعیل میں طلب کیاگیاہے تمام تنظیمات اہلسنت کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ بروقت شرکت کریں تاکہ مشاورت سے جشن عید میلادالنبی ؐ کی تقریبات کو حتمی شکل دی جاسکے،انہوںنے مزید کہاکہ الله تبارک وتعالیٰ کا عظیم احسان ہے کہ ہمیں نبی پاک صاحب لولاک ؐ کی امت میں پیدا فرمایاکیونکہ یہ وہ عظیم امت ہے جس کی دعا انبیاء نے بھی کی ،الله تبارک وتعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب ؐ کو انبیاء کا سردار بناکر بھیجاآپؐ اول بھی آخربھی ہیںحدیث پاک کا مفہوم ہے کہ وہ شخص کامل ایمان والا نہیں ہوتاجب تک اپنی مال اولاد حتیٰ کہ اپنی جان سے بھی زیادہ نبی پاک ؐ کو عزیز نہ جانے ،اس ضمن میں ہمیں پیارے نبی ؐ کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسر کرنی چاہیے اور نبی پاک ؐ سے والہانہ محبت بھی کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More