The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جشن عیدمیلاد النبی اور بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور ریلیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی آئی جی سائو تھ کی صدارت میں منعقد ہوا … ریلی اور جلوسوں کے دوران کویڈ … مزید

24

ریلی اور جلوسوں کے دوران کویڈ کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو اس وبا سے بچایا جاسکے،ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبرریاض

ہفتہ اکتوبر
22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) جشن عیدمیلاد النبی اور بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور ریلیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہفتے کے روز ڈی آئی جی سائو تھ آفس میں منعقد ہوا۔ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبر ریاض نے اجلاس کی صدارت کی۔ ایس ایس پیز سٹی و ساو تھ، رینجرز کے ونگ کمانڈر، ڈویڑن کے ایس پیز، اے ڈی سی ساو تھ۔،کے الیکٹرک۔،سوئی گیس کے نمائندوں سمیت مختلف تنظیموں کے منتظمین اور علماء کرام نے شرکت کی۔تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے اجلاس کا آغاز کیا گیا۔اجلاس میں بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ریلی اور جلوسوں کے دوران کویڈ کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو اس وبا سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

جلوس میں شامل ہونے والے افراد کو انٹری پوائنٹ پر اسکاو ٹس اور والنٹیئرز کی مدد سے چیک کرنے کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت ہو گی۔جلوس راستے میں نہیں روکے جائے گے اور نہ ہی راستے میں رک کر تقاریر کی جائیں گی۔جلوس میں بڑی گاڑیوں ٹرالر، گھوڑا گاڑی ،رکشہ۔ ٹیکسی اورموٹر سائیکل کے علاوہ کسی بھی قسم کی گاڑیاں لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ڈی آئی جی ٹریفک آ فس کی جانب سے جاری کردہ اسٹیکرز والی گاڑیوں کو ہی جلوس میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More