The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جشن صبح بہاراں دورود سلام کی صدائوں میں عقیدت احترام سے منائینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک … دہشتگرداسلام اور پاکستان کے دشمن ان کا صفایا قلم اور شعور سے کرینگے پاک فوج … مزید

14

دہشتگرداسلام اور پاکستان کے دشمن ان کا صفایا قلم اور شعور سے کرینگے پاک فوج پر حملہ کرنیوالے ملک دشمن ہیں ،ثروت اعجاز قادری

اتوار اکتوبر
18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جشن صبح بہاراں دورود سلام کی صدائوں میں عقیدت احترام سے منائینگے ،دہشتگرداسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کا صفایا قلم اور شعور سے کرینگے ،پاک فوج پر حملہ کرنیوالے ملک دشمن ہیں انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا ،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں انصاف کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے ، سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں مگر پاک فوج کا نشانہ بنانا بیرونی ایجنڈا لگتا ہے ، تاجدار ختم نبوت شمع رسالت کے پروانے ولادت مصطفی ؐشایان شان طریقے سے منائینگے ،عاشقان رسول ؐقیامت تک ناموس رسالت کا تحفظ اور جشن ولادت مناتے رہینگے،سرکار دو عالمؐ کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے سبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں ، ہمیں ملک میں روادری ،محبت اور احترام انسانیت کے فلسفے کو پروان چڑھانا ہے ،بارود کی بدبو کو دورود وسلام کی خوشبو سے ختم کرنا ہے ،عاشقان رسول ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے کسی بھی قسم قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،حضور اکرم ؐ کے غلام جشن ولادت رسول کے سلسلے میں گلی ،محلوں ،شاہراہوں کو سبز پرچم اور دوردو سلام سے منور کردیں،عیدمیلاد مصطفی امن عام کرنے جہالت ،اقرباء پروری کا خاتمہ مظلوموں کو حقوق فراہم کرنے کادرس دیتا ہے ، میلاد منانا اللہ عزوجل کی وحدانیت کی دلیل اور عشق رسول ؐ کی علامت ہے ،ختم نبوت ؐ کے شہداء کے لہو کو رائیگا ں نہیں جانے دینگے ،ختم نبوت پرجان قربان کرنیوالے شہید کارکنوں اور عاشقان رسول کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی ولادت کے سبب ظلم واندھیروں کے بدل چھٹ گئے سسکتی ہوئی انسانیت کو امن وسلامتی مل گئی ،دور جہالت میں بچی کو پیدا ہوتے ہی دفن کرنے کا سلسلہ ختم اور عورت کو بلند وبالا مقام ملا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More