The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جرمن پولیس میں دائیں بازو کے انتہا پسندانہ نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف

4

جمعرات ستمبر
14:03

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے حکام 29 ایسے پولیس افسران کے خلاف تفتیش کر رہے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مختلف آن لائن چیٹ گروپوں میں دائیں بازو کے انتہا پسندانہ پروپیگنڈا کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ریاستی دارالحکومت ڈسلڈورف میں علاقائی وزیر داخلہ ہیربرٹ روئل نے اعلان کیا کہ ایسے تمام پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ایسے آن لائن چیٹ رومز میں دیگر اشیاء کے علاوہ ہٹلر کی تصاویر، سواستیکا اور نازی گیس چیمبرز میں مہاجرین اور قیدیوں سے متعلق غیر حقیقت پسندانہ مواد گردش میں تھا۔ وزیر داخلہ روئل نے کہا کہ ایسے واقعات صوبائی پولیس کے لیے شرمناک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More