The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جرمن وزیر برائے ترقیاتی امور کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

5

پیر ستمبر
13:52

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) جرمن وزیر برائے ترقیاتی امور گیرڈ میولر نے اپنے وزارتی عہدے کی موجودہ مدت کی تکمیل پر وفاقی سطح کی سیاست سے دستبرداری کا عندیہ دیا ہے۔ ان کے عہدے کی موجودہ مدت آئندہ سال موسم خزاں میں پوری ہو گی جس کے بعد وہ عملی سیاست کو خیرباد کہہ دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کی تصدیق وفاقی جرمن وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی کے ترجمان نے بھی کردی ہے۔

قدامت پسندوں کی جماعت کرسچین سوشل یونین یا سی ایس یو کے 65 سالہ سیاست دان 1994 سے وفاقی جرمن پارلیمان کے رکن اور 2013 سے وفاقی وزیر بھی ہیں۔ ابھی حال ہی میں انہوں نے برلن حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یونان میں آگ لگنے سے تباہ ہو جانے والے موریا مہاجر کیمپ سے مزید تارکین وطن کو جرمنی میں پناہ دے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More