The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جرمنی یونانی جزیرے سے 1500 مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دے گا

10

بدھ ستمبر
10:25

برلن۔ 16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) حکومت نے یونان میں پھنسے مزید 15 سو مہاجرین کو جرمنی لانے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی طرف سے پندرہ سو مہاجرین کو سیاسی پناہ دینے کا فیصلہ انسانی ہمدردری اور یورپی یونین کی رکن ریاست یونان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونانی جزیرے لیسبوس کے موریا کیمپ میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود بارہ ہزار سے زائد مہاجرین بے گھر ہو چکے ہیں اور انہیں کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کی ابھی تک نہ تو مناسب خوراک اور نہ ہی صفائی کی مناسب سہولیات تک رسائی ممکن ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More