The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جرائم پیشہ عناصر پر قابو پاکر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے،ڈی آئی جی پولیس مظہر نواز شیخ

10

بدھ ستمبر
17:16

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج مظہر نواز شیخ کی زیر صدارت شہید بینظیرآباد رینج میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو، ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز الطاف حسین لغاری نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر پر قابو پاکر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کے آزادانہ اندراج کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ کیسز کی تحقیقات پیشہ وارانہ اور جدید طریقے سے کی جائے مفرور اور اشتہاری مجرمون کو پکڑنے کے لیے سخت اقدامات کیئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر کا صحیح دفعات کے ساتھ اندارج کیاجائیجھوٹے کیس داخل کروانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے بعدازاں ڈی ائی جی مظہر نواز شیخ کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا ایک اور اجلاس منعقد ہوا جس میں رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیارٹی کی بنیاد پر رینج کے (29) اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ترقی پانے والوں میں اے ایس آئی آفتاب بیگ، اے ایس آئی ساون کلھوڑو، اے ایس آئی ضمیر حسین رند، اے ایس آئی نظر محمد عباسی، اے ایس آئی گل محمد گوپانگ ودیگر اے ایس آئیز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More