The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جدید مشینری کے استعمال سے مڈھوں کو زمین میں ملا کر سموگ کے بچاو کے ساتھ زمین کی زرخیزی بڑھائیں، ڈائریکٹر زراعت توسیع

22

اتوار اکتوبر
15:55

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : چوہدری محمد فاروق جاوید ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویڑن نے کہا ہے کہ جدید مشینری کے استعمال سے مڈھوں کو زمین میں ملا کر سموگ کے بچاو کے ساتھ زمین کی زرخیزی بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھان کی کاشت بذریعہ جدید مشینری اور سموگ سے حفاظت کے پیش نظر محکمہ زراعت توسیع اوکاڑہ کے زیر اہتمام گوگیرہ تحصیل و ضلع اوکاڑہ میں )وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی کے تحت دھان کی پیداوار میں اضافے کا قومی منصوبہ( کے تحت ایک فارمر ڈے کے انعقاد پر کیا۔ تقریب میں رائے سلیم رضا ایڈووکیٹ سابقہ ممبر ضلع کونسل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں رائے توقیر اسلم کھرل، رائے محمد امین کھرل وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوکاڑہ اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں زمینداران و کاشتکاران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ نے پروگرام کی غرض وغایت بیان کی۔

چوہدری محمد فاروق جاوید نے زمینداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماڈرن زرعی مشینری کو استعمال کرکے دھان ودیگر فصلات کی باقیات کو زمین میں بذریعہ ٹربو سیڈر اور رائس سٹرا چاپر ملا کر نہ صرف اپنی زمین کی قدرتی اور نامیاتی مادہ بڑھا سکتے ہیں بلکہ سموگ جیسی موذی آفت سے بھی چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ دیگر مقررین نے گندم کی فصل اور تیلدار اجناس خصوصاً کینولا کی جدید پیداواری تکنیکی عوامل و مداخل پر روشنی ڈال کر جدید زراعت سے روشناش کروایا۔ \378

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More