The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جدہ میں چوبارہ ویلفیئر سوسائٹی سعودی عریبیہ کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا … جس کا مقصد سعودیہ میں موجود مجبوراور ضرورت مند حضرات کی مدد کرنا ہے

5

جس کا مقصد سعودیہ میں موجود مجبوراور ضرورت مند حضرات کی مدد کرنا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
16:34

جدہ میں چوبارہ ویلفیئر سوسائٹی سعودی عریبیہ کی جانب سے ایک اجلاس کا ..
دمام الخبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،چوہدری فاروق سلہری) مرکزی صدر سعودی عرب طاہر محمود سلہری کی سربراہی میں ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیا جس میں چوبارہ ویلفیئر سوسائٹی کے دیگر اراکین،  جدہ سٹی کے صدر ظفر سلہری جدہ نائب صدر ملک نزیر، مرکزی خزانچی ملک طفیل،  غلام رضا سلہری، زاہد حسین سلہری، ترجمان انتصار صاحب کوارڈینیٹر وسیم بھٹی، رکن مشاورت کمیٹی ملک اعجاز، رکن کمیٹی بلال راجپوت،اور ملک عظیم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جس میں سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے کی گئ خدمات کو بے حد سراہا اور انکے مستقبل کیلئے دعا بھی کی اور اس کے ساتھ اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان میں بھی اپنی سماجی اور فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ اجلاس میں
جو معاملہ سب سے زیادہ زیرِ بحث رہا وہ یہ کہ سعودیہ میں موجود بہت سارے علاقائی مجبور احباب کو مشکلات کا سامنا ہے ، کسی کا اقامہ ختم ہے کوئی خروج نہائی پے جا ناچاہتاہے کسی کے پاس مناسب روزگار نہیں اور کوئی بیمارہے تو اُن احباب کی مدد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ چوبارہ ویلفیئر سوسائٹی سعودی عریبیہ  کی طرف سے کرونا سے متاثرہ افراد کی بھر پور امداد بھی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More