The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جب نواز شریف زہر اگل رہے تھے اس وقت ملک کی خاطر شہید ہونے والے 20فوجیوں کے جنازے ادا کیے جا رہے تھے‘راجہ بشارت … تقریر پر دشمن ملک بھارت میں خوشیوں کے شادیانے بجائے جا … مزید

13

تقریر پر دشمن ملک بھارت میں خوشیوں کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں،(ن) لیگ سیاست میں انتہائی خطرناک رحجان کو فروغ دے رہی ہے

ہفتہ اکتوبر
18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی اموو سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کل جب میاں نواز شریف پاک افواج کے خلاف زہر اگل رہے تھے اس وقت وزیرستان اور بلوچستان میں ملک کی خاطر شہید ہونے والے 20 فوجیوں کے جنازے ادا کیے جا رہے تھے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر پر دشمن ملک بھارت میں خوشیوں کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔راجہ بشارت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ سیاست میں انتہائی خطرناک رحجان کو فروغ دے رہی ہے،(ن)لیگ کا یہ خطرناک کھیل ملکی سلامتی، استحکام اور معیشت کے خلاف سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف شدید بیماری کا بہانہ بنا کر عدلیہ سے ریلیف لے کر باہر گئے تھے لہٰذاعدلیہ کے لیے بھی یہ لمحہ فکریہ ہے کہ کل جو شخص چلنے سے بھی قاصرتھا آج وہ لندن میں بیٹھ کر گلا پھاڑ پھاڑکرکیسے بول رہا ہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کی ناکامی نے عمران خان کی حکومت کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ فضل الرحمن کا خالی کرسیوں سے خطاب اسٹیج پر بیٹھی (ن)لیگ اور پی پی پی کی قیادت سے سوال کر رہا تھا کہ لاکھوں کا مجمع کہاں ہے، اپوزیشن رہنمائوں کو ملک کے لیے لاتعداد قربانیاں دینے والی ملکی سلامتی اور ترقی کی ضامن افواج پر تنقید کرنا زیب نہیں دیتا اس سے انہیں اقتدار تو نہیں ملنے والا، البتہ بھارت سمیت پاکستان کے دیگر دشمن ضرور خوش ہو رہے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن کو نصیحت کی کہ اب پاکستان کے عوام ان کے جھانسے میں آنے والے نہیں لہذا وہ مزید تین سال صبر کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More