The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جب تک عوام آپ کے ساتھ نہ ہو تو اس کا تحفظ ممکن نہیں ہے،ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ

11

بدھ ستمبر
23:28

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) کنزویٹرر آف فارسٹ سول ڈویژن کے دفتر میں عالمی ادارہ تحفظ آئی سی یو این کی جانب سے تین روزہ ورکشاپ دوسرے روز بھی جاری رہی جس میں بلوچستان فارسٹ اور وائلڈلائف کے فیلڈ سٹاف فورسٹرز اور گیم واچرز نے شرکت کی ورکشاپ کا بنیادی مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اس کی اہمیت اور تحفظ کے طریقہ کار فیلڈ میں کام کرنے والے افسران کو معلومات دینا ہے، اس ورکشاپ میں آئی سی یو این کے 3 ٹرینرز نے آگاہی فراہم کی جس میں ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ سابق آئی جی فاریسٹ سید محمود ناصر اور فارسٹ کے سابق چیف کنزرویٹر یوسف خان کاکڑ شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ اس ٹریننگ میں مختلف چیزوں پر معلومات دی گئی ہیں جنگلی حیات اور اس کی ایکو سسٹم فاریسٹ کے ساتھ اس کا کیا لنک ہے یہ کتنا لازم وملزوم ہے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے فیلڈ سٹاف کی ذمہ داریاں کیا ہیں وہ کس طرح وہ اپنی ذمہ داریوں سے مستفید ہو سکتے ہیں انکو چلان کی اہمیت چالان کے بعد کے اثرات کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات دی گئی انہوں نے کہا کہ جب تک عوام آپ کے ساتھ نہ ہو تو اس کا تحفظ ممکن نہیں ہیں، اس لیے ان کو بتایا گیا کہ مقامی لوگوں کو ساتھ ملا کر کام کریں اس کے علاوہ ان کے مسائل بھی پوچھے گئے کہ ان کے جو درپیش مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے انہوں نے کہا آج فیلڈ اسٹاف کو آگا?ی فراہم کرنے کا دوسرا روز تھا جبکہ کل ورکشاپ کا آخری روز ہوگا اس ورکشاپ میں ہزار گنجی ،چلتن، فارسٹرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More