The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جاپان کے وزیر اعظم جلد ویتنام کا دورہ کریں گے

12

اتوار اکتوبر
11:10

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا جلد ویتنام کا دورہ کریں گے، جس کا ویتنام کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق ویتنام کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے کا انکے ملک کے دورے سے متعلق خوش ا?ئند توقعات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم بننے کے بعد یوشی ہیدیاپنے پہلے سمندر پار دورے کا آغاز کر رہے ہیں جہاں وہ ویتنامی وزیراعظم گوین شوان پک سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ انڈونیشیا کے لئے روانہ ہوں گے اور وہاں کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان لی تھی تھو ہانگ نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ ویتنام کی جاپان کے ساتھ کلیدی نوعیت کی شراکت داری کو تقویت دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دورے کی بدولت دونوں ممالک کی معیشتوں کی بحالی اور ترقی میں مدد ملے گی جو کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب شدید متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More