The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے یوشی ہیڈے سوگا کو اپنا نیا راہنما منتخب کر لیا

6

پیر ستمبر
14:18

جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے یوشی ہیڈے سوگا کو اپنا ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے یوشی ہیڈے سوگا کو اپنا نیا راہنما منتخب کر لیاجو یقینی طور پر وزیراعظم شنزو ایبے کے جانشین ہوں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ کے چیف سیکرٹری 71 سالہ یوشی ہیڈے سوگا نے باضابطہ طور پر وزیراعظم کے عہدے پر انتخاب کی دوڑ میں شامل ہونے کے اعلان سے پہلے حکمران جماعت کے اندر اہم دھڑوں کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

حکمران جماعت کے ارکان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم شنزو ایبے کی پالیسیوں کوجاری رکھیں گئے۔ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے نئے رہنما کے انتخاب کے لئے اپنے ارکان پارلیمنٹ اور ملک کے 47 خطوں میں سے ہر ایک خطے میں سے صرف تین نمائندوں کو رائے دہی کا حق دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More