The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جاپان میں 100 سال کی عمر والے افراد کی تعداد 80 ہزار سے متجاوز

12

بدھ ستمبر
10:25

ٹوکیو ۔ 16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) جاپانی حکومت کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں 100 سال کی عمر والے افراد کی تعداد پہلی بار 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔وزارتِ صحت اور بہبود کی جانب سے کیے گئے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ مجموعی طور پر 80 ہزار 450 افراد کی عمر 100 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ اس تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 ہزار 176 کا اضافہ ہوا ہے۔سال بہ سال نمو کے لحاظ سے مسلسل 50 ویں سال ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

100 سال یا اس سے بڑی عمر والوں میں 88 فیصد یا 70 ہزار 975 خواتین ہیں جبکہ بقیہ 9 ہزار 475 مرد ہیں۔1963ء میں 100 سال کی عمر والے افراد کی تعداد صرف 153 تھی۔ پہلی بار 1998ء میں ان کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوئی تھی۔جاپان کی معمّر ترین شہری 117 سالہ تاناکا کانے ہیں جو فٴْوکٴْواوکا شہر کے ایک دیکھ بھال مرکز میں رہتی ہیں۔ تاناکا کو گِنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی دنیا کا معمّر ترین فرد قرار دیا ہے۔ اٴْن کا کہنا ہے کہ طویل عمری کی کلید مزیدار کھانے کھانا اور ذہن کو چوکنّا رکھنے کیلئے حساب کتاب کرتے رہنا ہے۔جاپان کے معمّر ترین مرد 110 سالہ اٴْویدا مِکیزو ہیں جو نارا شہر کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More