The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جاوید میانداد نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا … پاکستان میں سیاستدان، حکومت جس طرح عوامی پریشانیوں سے نظریں چرارہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ عوام کو انکا حق دلانے کیلئے مجھے … مزید

4

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2020ء ) معروف کرکٹرجاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست دان اور حکومت جس طرح عوام کی پریشانیوں سے نظریں چرا رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے مجھے خود سیاست میں آنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کے دوران جب 63 سالہ جاوید میانداد سے پوچھا گیا کہ آپ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں تو آپ خود سیاست میں کیوں نہیں آجاتے تو جاوید میانداد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کچھ پتا نہیں کہ میں کب سیاست میں آجاؤں؟ میں ایسا کربھی سکتا ہوں کیونکہ میرے نزدیک عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے باقی ممالک عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتی ہے لیکن ہمارے ہاں ایسا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ میں جوا صرف اسی صورت ختم ہوسکتا ہے جب ہمارے کھلاڑیوں میں خدا کا خوف ہو۔                                                                                                                         

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More