The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جام خان شورو و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب

5

جمعرات ستمبر
17:02

جام خان شورو و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق پیش رفت رپورٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے نیب حکام سے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ اور پیپلزپارٹی رہنما جام خان شورو و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میںسرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ اور پیپلزپارٹی رہنما جام خان شورو و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کے جام خان شورو اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی ہیں ہیڈ ہیڈکوارٹر سے تحقیقات پر جو اعتراض لگائے گئے تھے وہ بھی دور کرلیے ہیں جام خان شورو اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے آج ہیڈکوارٹر ارسال کردی جائے گی، جبکہ جام خان شورو نے موقف اختیار کیا کہ میرا وکیل خالد جاوید خان ہے جو اس وقت اٹارنی جنرل بن گیا ہے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے اب تاخیری حربے نہیں چلیں گے آئندہ سماعت تک آپ اپنا وکیل کریں ،اگر وکیل نہیں کیا تو آپ خود دلائل دینگے عدالت نے نیب سے جام خان شورو اور دیگر کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی عدالت نے جام خان شورو و دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی 19 نومبر تک توسیع کردی،نیب جانب سے الزمات ہے کہ ملزم جام خان شورو اور دیگر نے غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کے لیے زمین الاٹ کی،ملزمان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، الاٹمنٹ کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں جام خان شورو کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی جبکہ کیس کے دیگر ملزمان میں جام خان شورو کے فرنٹ مین محمد بچل، اصغر میمن، محمد حسین، امتیاز علی شاہنواز سومرو، فدا حسین، سبحان علی، عبدالمالک کھتری، محمد انور ذیشان قریشی اور اختر علی بھی ملزم نامزد ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More