The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جامعہ پشاور کا ڈبل ایم اے نائب قاصد کنٹریکٹ ملازمت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا … جامعہ میں تعلیمی قابلیت کے مطابق نوکری دی جائے، متاثرہ شخص کا انصاف کا مطالبہ

13

جامعہ میں تعلیمی قابلیت کے مطابق نوکری دی جائے، متاثرہ شخص کا انصاف کا مطالبہ

بدھ ستمبر
21:30

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) جامعہ پشاور کے ڈبل ماسٹر نائب قاصدگیارہ سال سے کنٹریکٹ پر نوکری کرنے کے بعد بھی اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا،متاثرہ شخص نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ رینول کرنے کیساتھ ساتھ کوالیفیکیشن کے مطابق جامعہ میںمناسب پوزیشن پرتعیناتی کی جائے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنے خاندان کی کفالت کر سکے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی نے بتایا کہ وہ 2009میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے تھے جبکہ اس دوران انہوں نے ایجوکیشن اور اسلامیات میں ماسٹر بھی کیے اور جامعہ میں مختلف پوسٹوں کیلئے انٹرویو اور ٹیسٹ بھی دیئے تاہم تعلیمی قابلیت کے مطابق ان کی تعیناتی نہ ہوئی جبکہ اس دوران کنٹریکٹ کی نوکری بھی تجدید نہ ہونے کی وجہ سے اگست 2020میں ختم ہوئی جسکی وجہ سے بے روزگار ہوا اور تنخواہ سے بھی محروم ہون۔ محمد علی نے وزیر اعظم اور گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیاہے کہ کنٹریکٹ میں رنیول دیا جائے جبکہ جامعہ میںتعلیمی قابلیت کے مطابق مستقل نوکری دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More