The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

جامعہ سندھ صرف فائنل ایئر کے طلبہ کے لیے کھولنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،اسلامی جمعیت طلبہ … یونیورسٹی انتظامیہ تمام طلبہ کے لیے یونیورسٹی کے اندر کلاسس کے آغاز کے … مزید

7

یونیورسٹی انتظامیہ تمام طلبہ کے لیے یونیورسٹی کے اندر کلاسس کے آغاز کے لیے انتظامات کرے،مرزا نعمان بیگ

اتوار ستمبر
21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی زون کے ناظم مرزانعمان بیگ نے کہا ہے کہ جامعہ سندھ صرف فائنل ایئر کے طلبہ کے لیے کھولنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ تمام طلبہ کے لیے یونیورسٹی کے اندر کلاسس کے آغاز کے لیے انتظامات کرے، ایک بیان میں مرزا نعمان بیگ نے کہا کہ 15تاریخ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے لیکن صرف آخری سال کے طلبہ کو بلانا باقی طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے سے طلبہ کی اکثریت کا مستقبل خطرے میں پڑسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ کا آئن لائن کلاسس کا سسٹم بھی مکمل طور پرناکام ہوگیا ہے۔آئن لائن کلاسس میں طلبہ کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ کے تمام ڈپارٹمنس کھولے جائیں،تمام طلبہ کو جامعہ کے اندر کلاسس لینے کے لیے ایس او پیز تیار کرکے انتظامات کیے جائیں اور سیمسٹر فیس معاف کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More